بلدیہ ٹاؤن میں باپ کی فائرنگ سے جوان بیٹا قتل، چاقو لگنے سے نوجوان زخمی
کراچی (انتخاب نیوز) بلدیہ ٹائون میں باپ نے گھریلو جھگڑے کے دوران جوان بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا، پیر آباد میں جھگڑے کے دوران خنجر کے وار سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ واقعات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد سواتی محلہ میں گھر کے اندر فائرنگ سے قتل ہونے والے 22 سالہ زاہد خان کی لاش سول اسپتال لائی گئی، ایس ایچ او نواز گوندل کے مطابق زاہد خان کو اس کے باپ اسرارخان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس قاتل کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ قبل ازیں پیر آباد کے علاقے اورنگی ٹائون نمبر 4 شیرخان آباد میں میکسیکو گرائونڈ کے قریب تیز دھاد آلہ کے وار سے 23 سالہ دائود خان ولد ایوب خان شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لایا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔
Load/Hide Comments


