پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے اہلکار زخمی، رہزنوں نے دو نوجوانوں کو گولی مار دی

کراچی (انتخاب نیوز) تیموریہ میں کارلفٹرز کے ساتھ مقابلے کے دوران پولیس اہلکار گولی لگنے سےزخمی ہوگیا، ملیر سٹی اور ڈاکس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ واقعات کے مطابق تیموریہ کے علاقے بفرزون سیکٹر 15A2 میں فائرنگ سے کانسٹیبل سیدعبدالمنان ولد سد غلام دستگیر زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق اہلکار کارلفٹرز کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہوا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دریں اثناء ڈاکس کے علاقے مائی کولاچی روڈ امریکن ایمبیسی کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ ریکسن دانیال ولد یونس زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ قبل ازیں ملیر سٹی محبت نگر موڑ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 22 سالہ قیصر نواز ولد شاہنواز زخمی ہوگیا، جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا تاہم پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا تنازعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں