بھارت متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنہ کا شیڈول دے، انڈس واٹر کمشنر

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان نے بھارت سے متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنہ کا شیڈول مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق انڈس واٹرکمشنر نے بھارتی ہم منصب اے کے پال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان نے بھارت سے متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنے کا شیڈول مانگ لیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر کیرواورریتلے پاورپراجیکٹ اور بھارت کے مشرقی دریاؤں ستلج، راوی اور بیاس کے ڈیموں کا معائنہ کرایا جائے۔انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ دریائے ستلج پربھاکراڈیم،دریائے بیاس پرپونگ ڈیم کے معائنے کا شیڈول دیں، پاکستان دریائے راوی پرتھین ڈیم اورفیروزپورہیڈورکس دیکھنا چاہتا ہے۔بھارت قانون کے مطابق پاکستان کو آبی منصوبوں کے معائنہ کا پابند ہے، پاکستان کو دریائے چناب پر بننے والے کیرو اور ریتلے کے ڈیزائن پر اعتراض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں