پی ٹی آئی کے تمام فنڈز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو جمع کروایا جاچکا ہے، شہباز گل
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام فنڈز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو جمع کرایا جاچکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ( ن)، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اکٹھا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنا ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود کیوں جمع نہیں کرارہے؟۔شہباز گل نے کہا کہ ظاہر ہے بھتہ کی پرچیاں ریکارڈ میں جمع کیسے کروائیں گے بہت نازک صورتحال ہے۔
Load/Hide Comments


