دکی، فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج چل بسا، ایک شخص گرفتار
دکی (انتخاب نیوز) کلی غنڈی کے قریب ندی میں فائرنگ سے نوجوان فصیح اللہ ولد عصمت اللہ قوم ہوتک سکنہ کلی ملا عبداللہ زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کویٹہ منتقل کردیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والا نوجوان اپنے دوست قیوم کے ہمراہ سیلابی ریلے کی نظارے کے لئے قریبی ندی گئے تھے تاہم اسکے دوست قیوم کے مطابق دوران سفر موٹر سائیکل پر غلطی سے پستول چلنے سے اسے گولی لگی جسکی وجہ سے وہ چل بسا۔پولیس نے مقتول کے دوست کو گرفتار کرکے پستول بھی برآمد کرلی ہے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


