پنجاب کے تعلیمی اداروں کے ماہرین کے وفد کا جامعہ بلوچستان کا دورہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پنجاب کے تعلیمی اداروں کے ماہرین کے ایک وفد نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ وفد کو جامعہ کے تعلیمی ، تحقیقی، تربیتی سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیاکہ جامعہ بلوچستان صوبے کا سب سے پرانا اور بڑاعلمی درسگاہ ہے ۔ جو پانچ دہائیوں سے اعلی تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ جس کے صوبے کے مختلف علاقوں میں سب کیمپسز اعلی تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اور جامعہ کے ملکی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ اساتذہ کی اکثریت پی ایچ ڈی کی حامل ہیںاور 52شعبہ جات میں سترہ ہزار سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔وفد کو جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا۔ اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے وفد کو جامعہ بلوچستان آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ماہرین کا جامعہ بلوچستان کا دورہ کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ جس سے ایک دوسرے کے تجربات اور معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے بہتر تعلقات استوار کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں فاصلوں کو محدود کردیا ہے۔ اور جدید ٹیکنالوجی کے زرائع نے تعلیم و تحقیق کے حصول کو آسان بنانے سمیت کار آمد تحقیق و تخلیق کی راہ ہموار کردی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان مواقعوں کوعلم کے حصول اور ترقی کے لئے برو کار لاتے ہوئے ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کو یقینی بنائیں ۔ کیونکہ کسی بھی معاشرے میں تعلیمی اداروں اور ماہرین کا اہم کردار رہا ہے ۔ وفد نے جامعہ بلوچستان کے تعلیمی کاوشوں کو سراہااور جامعہ کے مہمان نوازی پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ آمد پر ہمیں انتہائی خوشی ہوئی ہے۔ اور جامعہ کے تعلیمی سرگرمیوں کو دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے کہ جامعہ بلوچستان ملکی جامعات کی صف میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور ماہرین اور طلبہ کے تبادلوں کا تسلسل جاری رہنا چائیے ۔وائس چانسلر نے وفد کو جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیںاور انکا شکریہ ادا کیا۔بعدازاں وائس چانسلر نے جامعہ کے زیر اہتمام چار روزہ تربیتی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں شرکا میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں