ہاکس بے کے ساحل پر ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے 4 نوجوان سمندر میں ڈوب گئے،غوطہ خوروں نے 3 لاشیں نکال لیں

کراچی (انتخاب نیوز) ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے چار نوجوان ڈوب گئے جبکہ گذشتہ روز ڈوبنے والے دو لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں. اتوار کی صبح ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر پکنک مناتے ہوئے سمندر میں نہانے والے چار نوجوان ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ڈوب گئے، اطلاع ملتے ہی ایدھی فائونڈیشن کے غوطہ خوروں نے 25 سالہ نہال ولد عرفان نامی نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی جبکہ دیگر تین کی تلاش کا کام جاری ہے. قبل ازیں گزشتہ روز ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے لڑکوں کی لاشیں ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے نکال کر سول اسپتال منتقل کیں، جن کی شناخت 15 سالہ مامون ولد امداد کریم اور 16 سالہ محسن ولد ظہور کے ناموں سے ہوئی. واضح رہے کہ سمندر میں نہانے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود شہری خلاف ورزی کرتے ہوئے جانیں گنوا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں