حیدرآباد میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے 2مشتبہ افراد گرفتار

حیدرآباد(انتخاب نیوز)کاﺅہنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)حیدرآباد نے ٹنڈوالہیار میں کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے ترجمان کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد کی شناخت صدرالدین اور ظہیرعباس کے طور ہوئی جبکہ انکے قبضے سے تیار شدہ دو آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئیں۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتارمشتبہ افراد کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے، ایکمشتبہ شخص کا تعلق ضلع لاڑکانہ جبکہ دوسرے کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔حکام نے کہا کہ دونوں مشتبہ افراد ٹنڈوالہیار میں تخریب کاری کا ٹاسک لئے پہنچے تھے، مشتبہ افراد تخریب کاری کرکے محرم الحرام اور جشن آزادی کے موقع پر خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ گرفتار دونوں مشتبہ افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوژو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں