سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچے، جہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کہتا ہے کہ اپنے رب کی بارگاہ میں توبہ کرو، سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔ طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، حکومت معلوم نہیں کیا کررہی ہے، بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں