کوئٹہ، رئیسانی روڈ پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نامعلوم افراد کی جانب سے رئیسانی روڈ دوکانی بابا چوک پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی نوعیت کا تعین اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں