زہریلا کھانا کھانے سے بھائی بہن جاں بحق، ماں باپ کی حالت غیر ہوگئی
کراچی (انتخاب نیوز) جوہرآباد میں زہریلا کھانا کھانے سے بھائی بہن جاں بحق جبکہ ماں باپ کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 14 مکان نمبر LS6-7 سے 10 سالہ نورالعین دختر عابد علی اور 13 سالہ حسنین ولد عابد علی کی لاشیں جبکہ 50 سالہ عابد علی ولد نثار علی اور اسکی اہلیہ 54 سالہ مینہ زوجہ عابد علی کو بے ہوشی کی حالت میں نجی اسپتال اور بعدازاں ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ خاندان کی حالت کھانا کھانے کے بعد غیر ہوگئی تھی، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے تاہم میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی تمام تر صورتحال واضح ہوسکے گی۔
Load/Hide Comments


