ٹرک اور سوزوکی میں تصادم، لڑکا جاں بحق، 8 افراد زخمی، کرنٹ نے جان لے لی
کراچی (انتخاب نیوز) نادرن بائی پاس پر ٹرک اور سوزوکی میں تصادم کے دوران ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔واقعات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے نادرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب ٹرک اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 13سالہ علی اکبر ولد ولی محمد جاں بحق جبکہ 7سالہ ام ہانی دختر ولی محمد،10سالہعبدالرشید ولدولی محمد، 10سالہ محمد عرس ولدشاہد بخش، 20سالہ عبدالواحدولد زاہد شاہ، 35سالہ حسینہ زوجہ ولی محمد، 30سالہ ساجد ولد محمد حنیف، 40سالہ ولی محمد ولد عثمان، 40سالہ آدم ولد محمد عثمان زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔ دریں اثناء نیو کراچی سیکٹر 5D میں کالا اسکول کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 45 سالہ مزدور عابد شاہ ولد کمال شاہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔


