اداروں پر حملہ یا بغاوت کی ترغیب دینا ملک دشمنی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اقتدار کی محرومی نے عمران خان کو پاگل کردیا ہے، اداروں پر حملہ یا بغاوت کی ترغیب دینا صریحاً ملک دشمنی ہے ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقتدار نا پائیدار چیز ہے، ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اختلاف کرناحق ہے، مگراداروں پر حملہ یا بغاوت کی ترغیب دینا صریحاً ملک دشمنی ہے، اقتدار کی محرومی نے عمران خان کو پاگل کردیا ہے۔ فوج کو ٹارگٹ کرکے عمران اور اس کے حواری ملک دشمن ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں