بلوچستان اسمبلی اجلاس، 26مسودات قانون پاس، ضمنی بجٹ اور سالانہ میزانیہ منظور

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ 13 اگست 2018ءکو وجود میں آنے والی گیارویں اسمبلی میں 12 اگست 2022ءکو چوتھاپارلیمانی سال مکمل کیا ہے اور اس طرح آج مورخہ 12 اگست 2022ءتک بلوچستان اسمبلی کے 102پارلیمانی دن مکمل ہوگئے ہیں جس کی آئینی طور پر کسی بھی صوبائی اسمبلی کیلئے پارلیمانی سال کے دوران 100دن مقرر ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ چوتھا پارلیمانی سال کے دوران اسمبلی میںضمنی بجٹ بابت مالی سال 2021-22ءاور سالانہ میزانیہ بابت مالی سال 2022-23ءکی منظوری دی گئی انہوں نے کہا کہ وزراءفاضل اراکین اسمبلی چوتھے پارلیمانی سال کے دوران کل 14اجلاس منعقد ہوئے جس میں ذیل سرکاری اور غیر سرکاری کارروائی نمٹائی گئی مختلف نوعیت کے26مسودات قانون اسمبلی میں پاس ہوئے کل 16سرکاری اور 26غیر سرکاری قرار دادیں اسمبلی میں پاس ہوئے اس طرح کل 169سوالات کے نوٹسز اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے جن میں سے 114سوالات نمٹائے دئے گئے ہیں مختلف نوعیت کل 17توجہ دلاﺅ نوٹسز موصول ہوئے جن میں سے 15توجہ دلاﺅ نوٹسز کو اسمبلی میں خوش اصلوبی سے نمٹادیا گیا کل 4تحاریک التواءاسمبلی کو موصول ہوئی جن میں سے ایک بحث کیلئے منظورہواڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ مجلس حسابات عامہ نے صوبائی حکومت کے مالی حسابات پر ایڈیٹر جنرل کے مختلف رپورٹس پر گیارہ مختلف محکموں 191پیراز پر غور کیا جس میں سے 47سیٹل اور 144موخر ہوئے انہوں نے کہا کہ چوتھیں پارلیمانی سال کے دوران ہاﺅس کی جانب سے ٹوٹل مسودات قانون مختلف مجلس قائمہ کے سپرد کردیئے گئے ہیں جن پر متعلقہ مجالس قائمہ نے پانچ مسودات قانون پر اپنے سفارشات مرتب کرکے ہاﺅس میں پیش کیے ہاﺅس سے منظوری کے بعد باقاعدہ قانون بن چکے ہیں جبکہ ایک مسودہ قانون اب تک مجلس قائمہ کے زیر غور ہے امید ہے کہ آنیوالے نشست میں متعلقہ مجلس قائمہ کے سفارشات بھی ہاﺅس میں پیش کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلاوشبہ جمہوریت ہے اپوزیشن کا کردار قابل تعریف ہے جس کے بغیر اسمبلی ادہورہی ہے لہذا میں چوتھے پارلیمانی سال کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے چیئر کے ساتھ تعاون کرنے پر ان کے کردار کو سراہتا ہوں اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ انشاءاللہ آئندہ بھی اسی طرح مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ میں آخر میں ایک مرتبہ تمام وزراء،معزز اراکین اسمبلی ،چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان، اسمبلی اسٹاف مختلف محکموں کے سیکرٹری ،قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے افسران، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے تمام نمائندگان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے رواں چوتھیں پارلیمانی سال کے دوران اسمبلی کی اجلاسوں کی انعقا د میں ہمارا ساتھ دیا امید ہے کہ رواں پارلیمانی سال کے آخری پارلیمانی سال میں بھی آپ تمام حضرات ایوان کے تقدس کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں