پی ٹی آئی,جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ،آج رات تاریخی اجتماع ہوگا، اسد عمر

لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، آج رات تاریخی اجتماع ہوگا۔لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 75 سال پہلے اسی لاہور میں لٹے ہوئے قافلے آرہے تھے۔انہوں نے کہا کہ قوم حقیقی ا?زادی کے لیے کھڑی ہے، مینار پاکستان 4 دفعہ بھر چکے ہیں۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورےملک میں لوگ کھڑے ہو کر اپنے کپتان کے ساتھ قومی ترانہ پڑھیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) ا?ج کھیل کے میدان میں سیاسی میدان سجائے گی۔ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں