ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق،1 زخمی

راولپنڈی(انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں سیکیورٹی فورسزکے 2ا ہلکار جاں بحق اور میجر زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ افراد نے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جواب میںسیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کو پسا کرکے ان کا تعاقب جاری رکھا اور پہاڑوں میں گھیراو¿ کے دوران بھی مشتبہ افراد سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے2ا ہلکارنائیک عاطف اور سپاہی قیوم جاں بحق ہو گئے ،جب کہ میجر عمر مشتبہ افراد سے مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز، قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کوششوں کو ناکام بنانے میں پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں