میڈیا چین کا طرفدار ہے، ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھرمیڈیا پر چڑھائی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر چین کی طرفداری کا الزام لگا دیا، سی بی ایس چین اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے وائرس کا دفاع کررہا ہے اور میرے خیال میں وہ چین میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر میڈیا پر برس پڑے اور امریکی سی بی ایس میڈیا ٹی وی پر چین کی طرف داری کا الزام لگا دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سی بی ایس چین اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے وائرس کا دفاع کررہا ہے اور میرے خیال میں وہ چین میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر میڈیا پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔دو ہفتے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے تھے اور امریکی میڈیا کو لنگڑا قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ امریکی میڈیا صرف جعلی خبریں نشر کرتا ہے لیکن اگر میڈیا کو جارحانہ سوالات ہی پوچھنا ہیں تو بریفنگ کا کوئی فائدہ نہیں۔گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے وائٹ ہاس کی کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹاسک فورس نے اپنا کام بخوبی نبھایا مگر اب اس میں تبدیلی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کو ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ختم ہو گئی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی معیشت کو پانچ سال کے لیے بند نہیں کرسکتے۔ حکمت عملی تبدیل ہورہی ہے اور اب ہم ملک میں کاروبار کھولنے جارہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں بحالی کے عمل کی نگرانی کے لیے اب نئی ٹیم کی ضرورت ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جارج کشنر نئی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں