27 دنوں سے جاری لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے پر حکومتی خاموشی افسوسناک ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ(انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی نے اپنے مرکزی بیان میں 27 دنوں سے جاری لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج دھرنے پر حکومتی خاموشی کو افسوسناک کرار دیا، بیان میں کہا کہ ریڈ زون میں قائم احتجاجی دھرنے کے مطالبات پر ابھی تک کسی بھی ذمہ دار ادارے اور فرد نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے برائے راست بات چیت کرنے کی زحمت نہیں کی، توفانی بارشوں اور سخت موسم میں خواتین بچوں سمت دھرنے کے شرکا کا استقامت کے ساتھ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج قابل ستائش ہے ہم لاپتہ افراد کے احتجاج کو جائز اور وقت کی ضرورت سمجھتے ہیں بیان میں کھاکہ زیارت جعلی مقابلے میں لاپتہ افراد کو بے دردی سے قتل کرنا بہت بڑی ناانصافی اور قومی جرم ہے ریاستی اداروں کی یہ پالیسی کسی طور بھی قابل برداشت نہیں ہے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال روز بہ روز گھمبیر ہوتی جارہی ہے اور اس میں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور حکمت عملی جلتی پر تیل کا کام کررہی ہے انھوں نے کھاکہ ہم دھرنے کے شرکائ کے مطالبات کے حق میں ہیں زیارت جعلی مقابلے میں قائم جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے لہذا جوڈیشل کمیشن کو اپنے کام کو فوری طور پر شروع کرنے کی ضرورت ہے اور شرکا کو یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ لاپتہ سیاسی کارکنوں کو کسی بھی جعلی مقابلے میں بے دردی سے قتل نہیں کیا جائے گا اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے میں حکومت ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرئے گا انھوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو ان معاملات میں فوری مداخلت کرتے ہوئے دھرنے کے شرکائ اور ذمہ داروں سے مذاکرات کا بندوبست کرنا چاہیے اور ان کے جائز مطالبات پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرانی چاہیے انھوں نے کھاکہ 2013 سے قبل ایسی نوعیت کی حکمت عملی تھی روزانہ لاپتہ سیاسی نوجوانوں کے مسخ شدہ لاشیں برآمد ہورہے تھے لیکن وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور آرمی چیف کے تعاون سے یہ سلسلہ بند ہوگیا لیکن اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جس کو بند کرنے کی ضرورت ہے لاپتہ افراد کا مسلہ اس وقت ملک کا سنگین ترین سیاسی اور انسانی حقوق کا مسلہ بن گیا ہے اس پر موجودہ وفاقی حکومت اور حکومت میں شامل اتحادیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حکمرانوں کی خاموشی اور کردار ادا نہ کرنا شریک جرم میں حصہ دار ہونے کے مترادف ہوگا اس لیے نیشنل پارٹی اپنے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ جبری طور پر لاپتہ افراد کے لواحقین کی سیاسی و جمہوری جدوجہد کا حصہ بنیں اور ان کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔


