شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی، عمران خان کا اعتراف
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ شہباز گل کی گفتگو سے فوج کو اکسانے کا تاثر گیا۔ ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی، ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گفتگو سے فوج کو اکسانے کا تاثر گیا۔ انٹرویو کے دوران عمران خان نے نیوٹرلز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہیں بجٹ اور دیگر بل پاس کروانے کے لیے نیوٹرلز کو کہنا پڑتا تھا جو اس وقت نیوٹرلز نہیں تھے۔
Load/Hide Comments


