شہباز گل پر تشدد، اڈیالہ جیل کے 2 افسران بالا عہدوں سے فارغ

راولپنڈی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو بند چکی میں رکھنے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہٹا دیا گیا۔ شہباز گل کو اڈیالہ جیل پہلی رات چکی میں بند رکھنے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبد الرﺅف اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل اڈیالہ جیل راولپنڈی چودھری اصغر علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیرقانون پنجاب کی جانب سے اڈیالہ جیل کے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی تصدیق کی گئی ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سیاسی قیدی شہباز گل کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں مجرمانہ خاموشی پر ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں