ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر مختلف سیکشن پر ٹرین سروس معطل

لاہور (انتخاب نیوز) ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی سے ریلوے ٹرین آپریشن بعض سیکشنوں پر معطل ہے،لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس کو دونوں طرف سے معطل کردیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق سبی جیکب آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک پر پانی آنے کی وجہ سے کراچی سے کوئٹہ جانے والی 3 اپ بولان میل ٹرین کو بھی معطل کردیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوٹری سے دادو لاڑکانہ سیکشن کو مکمل بند کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں