شہباز گل سے اسلحہ اور سیٹلائٹ فون برآمدگی، ایک اور مقدمہ درج
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔ شہبازگل کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا، گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز میں چھاپے کے دوران ان کے کمرے سے پستول، موبائل فونز، سیٹلائٹ فون اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی تھیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی جس کے بعد انہیں اپنا ملازم مع اسلحہ لائسنس پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق شہباز نہ ملازم کو پیش کرسکے اور نہ ہی اسلحہ لائسنس یا اجازت نامہ دکھا سکے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے لائسنس کے بغیر نائن ایم ایم پستول رکھ کر ارتکاب جرم کیا ہے۔
Load/Hide Comments


