کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ،بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، پشین، موسی خیل، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبد ا للہ ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی، لسبیلہ،نصیر آباد،جھل مگسی، جعفر آباد،صحبت پور، ہرنائی، آواران، بولان اورلورالائی میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کو بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، پشین، موسی خیل، قلات، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبد ا للہ ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی، لسبیلہ، نصیر آباد،جھل مگسی، جعفر آباد،صحبت پور،ہرنائی، آواران، بولان اورلورالائی میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں