بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے تحت سبی کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ساتھیوں نے آج سبی کے علاقے لہڑی و کنڈیوا کے مختلف حصوں میں راشن و کپڑوں کے ساتھ گھر کے استعمال کے برتن تقسیم کیے۔ اس راشن تقسیم میں ہمارے ساتھیوں کے ساتھ وہاں کے مقامی لوگ بھرپور طریقے سے ساتھ دیا۔ اس وقت سبی میں ہماری ٹیم کے ساتھ جن مقامی لوگوں نے ٹیم کے ساتھ تعاون کیا، ان میں صاحبان ویلفیئر ٹرسٹ سمیت، سبی سول ہسپتال کے ڈاکٹر بیبگر اور حاجی خان ہماری ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ راشن تقسیم کے دوران کافی تیز بارشوں کا سلسلہ جاری تھا لیکن ہمارے ساتھیوں نے کوشش کی کہ راشن کو خراب ہونے نہ دیا جائے اور اس کو تقسیم بھی کیا جائے۔ یاد رہے کہ اس وقت سبی کے علاقوں سمیت بلوچستان اور سندھ میں بہت تیز بارش ہورہی ہے اور یہ بارش زیادہ نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ بلوچ یکجہتی کیمٹی کراچی حکومت سندھ اور بلوچستان سے اپیل کرتی ہے کہ خدارا عوام پر رحم کریں اور ان کے لئے ریسکیو ٹیم سمیت فرسٹ ایڈ کا بندوبست کریں۔ ہمارے دوست جو اس وقت بلوچستان میں موجود ہیں وہ گواہ ہیں کہ اس وقت بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں دکھ رہی اور عوام بے یار و مدد گار پڑے ہیں۔


