وزیراعلیٰ اور سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ اور سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کردیا، محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو لکھے گئے مراسلے میں گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سول سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام ملازمین بشمول اٹیچ ملازمین، بلوچستان پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے وہ اہلکار جو ان دونوں سیکرٹریٹ اور ریڈ زون میں گزشتہ 9 ماہ سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور کیش ایوارڈ دینے کی منظور ی دی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم مالی سال 2022-23ء کے نظر ثانی شدھ اخراجات میں شامل کی جائیگی۔
Load/Hide Comments


