عدالت نے عمران خان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظورکر لی

اسلام آباد (انتخاب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظورکر لی گئی۔عمران خان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے یکم ستمبر تک سے گرفتاری سے روک دیا۔خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دیے جانے پر عمران خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کیاطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور غیر متعلقہ افراد کو عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔عمران خان کی گاڑی کوجوڈیشل کمپلیکس کے حاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی پیدل چل کر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 دن کی راہداری ضمانت منظور کرنے کے بعد انہیں 25 اگست تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنیکی ہدایت کی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں