بی وائی سی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے، مصیبت میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں، آمنہ بلوچ

کراچی (انتخاب نیوز) نوشہرو فیروز، کنڈیارو اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے سیلاب زدگان لوگوں کو کراچی میں بی وائی سی نے آج دوپہر کا کھانا کھلایا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے بی وائی سی کراچی کے آرگنائزر آمنہ بلوچ کی قیادت میں آج کراچی کے علاقے کوہی گوٹھ میں نوشہرو فیروز، کنڈو یارو اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے سیلاب زدگان کو کوہی گوٹھ میں جا کے دورہ کیا ان کو کھانا کھلایا۔ اس موقع پر بی وائی سی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے ان سے وعدہ کیا کہ انکے بس میں جتنا ممکن ہو سکے گا وہ ان کی ہر حال میں مدد کریں گے۔ بی وائی سی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے، اس مصیبت کی گھڑی میں ہم سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یاد رہے کہ بی وائی سی کراچی پچھلے ایک مہینے سے سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشن میں شب و روز امدادی کاموں میں لگی ہوئی ہے جبکہ آج بی وائی سی کراچی کی ایک ٹیم سبی سے کوئٹہ روانہ ہوئی ہے جو وہاں کوئٹہ سے ہوتے ہوئے خضدار اور پھر لسبیلہ روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں