کوئٹہ مکان کی چھت گرنے سے بچہ، نصیر آباد میں دو بھائی جاں بحق، خانوزئی میں 15 افراد زخمی
کوئٹہ، خانوزئی، نصیر آباد (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں مو سلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے 1بچہ جاں بحق 2زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے ملا خیل آباد مشر قی بائی پاس مو سلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 1بچہ جاں بحق 2زخمی ہو گئے۔پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے زخمیوں کے معیاری علاج کی یقین دہانی کرائی۔ خانوزئی میں ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 15افرا د زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ سے لورالائی جانے والی مسافر کوچ خانوزئی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طوپر طببی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔ نصیرآباد کی تحصیل تمبو روپا شاخ کے علاقے گوٹھ میرحسن عمرانی میں چھت گرنے سے دوسگے بھائی محمد پناہ اور علی شیر جاں بحق ہوگئے۔


