مجھ سے منسوب وزیراعظم شہباز شریف کے متعلق بیانات غلط ہیں، نوازشریف
لندن (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مجھ سے منسوب وزیراعظم شہباز شریف کے متعلق بیانات غلط اور بے بنیاد ہیں۔امید ہے انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی انتھک کاوشیں ثمر آور ثابت ہوں گی۔ امید ہے شہباز شریف ملک کو عمران خان کے پیدا کردہ بحران سے نکالیں گے۔
Load/Hide Comments


