شہباز شریف اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے مشن کی ملاقات کی وضاحت کی جائے، شیریں مزاری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہبازشریف منگل کو جے756 پر دوحہ پہنچے، بدھ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک خصوصی مشن جیٹ این 467 اے ایم اسرائیل سے دوحہ پہنچا۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیارہ تقریباً 9 گھنٹے تک وہاں رہا، دونوں طیارے تقریباً 9 گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، یہ تمام معلومات کھلے ہوائی جہاز ٹریکر سے حاصل ہوئیں۔ شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ کیا شہباز شریف یا پاکستانی حکام کی اسرائیلی حکام سے طیارے کے اندر کوئی ملاقات ہوئی؟ کیا میڈیا پر پکڑے جانے سے بچنے کیلئے کوئی ملاقات طیارے کے اندر ہوئی؟ یہ امریکی حکومت کی تبدیلی کا ایجنڈا ہوسکتا ہے؟ شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت آنا چاہیے۔
Load/Hide Comments


