ہڑتالی ملازمین کے پیشتر مطالبات تسلیم کرلیے، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے

گوادر (انتخاب نیوز) جی ڈی اے کے ہڑتالی ملازمین کے پیشتر مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں جو رہتے ہیں ان پر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن میں ہڑتالی ملازمین کے نمائندگان کو بھی شامل کیا گیا ہے مگر ہڑتالی ملازمین کی جانب سے اپنے نمائندگان کے نام ابھی تک فراہم نہیں کئے گئے کمیٹیوں کی تجاویز کے بنیاد پر ان پر عملدرآمد کیا جائیگا جی ڈی اے ہمارا گھر ہے گھر کے سربراہ کی حیثیت سے ادارے ادارے کے ملازمین کے ساتھ ساتھ گوادر کے عوام کی فلاح وبہبود کو مدنظر رکھ کر اقدامات کئے جارہے ہیں ہمیں گوادر کے مفادات عزیز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمن قمبرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی جی ادارہ ترقیات گوادر نے ادارے میں جاری ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملازم کی حق تلفی ہونے نہیں دیں گے اپنے ادارے کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا ادارے میں ہڑتال کا سلسلہ میری غیرموجودگی میں شروع ہوا جب میں کوئٹہ کچھ میٹنگز اٹینڈ کرنے گیا تھا مگر میں مسلسل اپنے ادارے کے آفیسران اور ملازمین سے برابر رابطے میں تھا ہڑتالی ملازمین سے آفیسرز مسلسل گفت وشنید کرتے رہیں جو مطالبات سامنے آئے ان پر عمل درآمد کیا گیا ہے جن پر ہم خود پہلے سے کام کررہے ہیں ادارے میں حال ہی میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے تین ملازمین کو واپس انکے اداروں میں بھیجا گیا ہے حالانکہ ڈیپوٹیشن کیلئے تمام قانونی قواعد وضوابط مکمل کئے گئے ہیں اس سے ادارے میں کسی کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی تھی مگر اس کے باوجود اپنے ادارے کے ملازموں میں پیدا ہونے والی بے چینی کو دور کرنے کیلئے ہم نے ان کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کیا گیا ملازمین کے عید بونس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ادارے کے تمام فنانشل معاملات ادارے کی گورننگ باڈی دیتا ہے ہم نے پہلے ہی گوننگ باڈی سے اس کی اجازت لیکر گزشتہ عید کو ملازمین کو عید بونس ادا کیا تھا جبکہ دوسری عید پر بونس کیلئے اگلے گورننگ باڈی اجلاس میں اس کو. شامل کررہے ہیں اور اسی مقصد کیلئے 15 اگست کو یونین کی رضامندی سے جی ڈی اے ملازمین کے فنانشل معاملات کو طے کرنے کیلئے ادارے کے چیف انجینئر حاجی سیدمحمد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ادارے کے ڈائریکٹر فنانس ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سمیت ہڑتالی ملازمین کے تین نمائندے شامل ہیں جن کے نام ان سے طلب کئے گئے ہیں مگر تاحال انہوں نے نام نہیں دیئے جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کے مستقلی سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس کی روشنی میں ہم ان کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے جارہے ہیں اسی حوالے سے دوسری کمیٹی بھی چیف انجینئر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جس میں ملازمین کے تین نمائندگان بھی شامل کئے گئے جن کی تجاویز کی روشنی میں ادارے کی گورننگ باڈی سے منظوری لی جائیگی چھوٹے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے فیصلے کے مطابق پچیس ہزار کردی گئی اور مزید اضافے کے حوالے سے کمیٹی کی تجاویز کو گوننگ باڈی میں پیش کیا جائیگا جبکہ ملازمین کی ترقی کی ترقی کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے میڈیا کو بتایا ہم نے گورننگ باڈی سے ملازمین کی پروموشن کی منظوری لے سینیارٹی لسٹ بھی مرتب کی ہے اور اب اس کو فائنل کررہے ہیں بہت جلد ملازمین کو ترقی دی جائیگی انہوں نے کہا جی ڈی اے بلوچستان کا واحد ادارہ ہے جو اہنے ملازمین کو نہ صرف بہتر مراعات دیتا ہے بلکہ نچلے گریڈ کے ملازمین کو ترقی دیگر سترہ اٹھارہ گریڈ تک پہنچا چکا ہے اور جی ڈی اے اپنے ملازمین کی حقوق کا ہرحال میں تحفظ کریگا کیونکہ گوادر کی ترقی میں جی ڈی اے ملازمین بنیادی کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا غیر حاضر ملازمین کے خلاف ہم پہلے سے ہی کاروائی کررہے ہیں کسی بھی غیر حاضر ملازم کو نہیں بخشا جائے گا خواہ وہ کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو اور ہم ان کے خلاف کارروائی کی ہے کئی ملازمین کی تنخواہیں روک دی ہیں کئی کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی ہے تاکہ ادارے میں قانون کی بالادستی اور ڈسپلن کو قائم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں