ضیا لانگو کی کوئٹہ ریڈ زون دھرنا کیمپ آمد، شدید بارش میں دھرنا ختم کرنے کی اپیل لواحقین نے رد کردی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو رات گئے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ پہنچے اور انہیں شدید بارش میں ان کے گھر چلنے کی دعوت دی، تاہم لواحقین نے خیر سگالی کی اس دعوت کو رد کر دیا۔ ترجمان مشیر داخلہ کے جاری بیان کے مطابق مشیر داخلہ نے احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی روایات کے تحت میں آپ لوگوں کو اپنے گھر رہنے کی دعوت دینے آیا ہوں، یا وزیراعلیٰ بلوچستان کے گھر کے دروازے بھی آپ لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت آپس میں بھائی چارے کا ہے، اس وقت بھائی کی حیثیت سے آیا ہوں، اس موسم میں بچے اور خواتین بیمار ہوجائیں گی۔ انہوں نے کیمپ کے شرکاءسے کہا کہ جب بارش رک جائے تو واپس اپنے کیمپ آجائیں تاہم بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے خیر سگالی کی اس دعوت کو رد کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں