بارش اور سیلاب متاثرین کی بحالی، سردار اختر مینگل کا عالمی برادری کے نام خط
اسلام آباد، کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ، یورپی یونین، سعودی عرب، یو اے ای، جاپان، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، ورلڈ بینک، وفاقی وزرائ، این جی اوز سمیت دیگر کو لکھے گئے خط میں بلوچستان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوہ سلیمان سمیت ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، متاثرہ افراد کی امداد، نقصانات کے ازالے اور ان کی دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
Load/Hide Comments


