کوئٹہ، نواحی علاقے میں سیلابی ریلے میں پھنسے 3خاندانوں کو ریسکیو کرلیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سیلابی ریلے میں پھنسے 3خاندانوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون باغ میں 3خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 9افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، رضاکاروں اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی اور 9 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد پشتون باغ میں 3 خاندانوں کے 20 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ۔
Load/Hide Comments


