کراچی، ادارہ علم وادب پبلشرز کے منیجر لالا فہیم بلوچ کو سندھ پولیس اپنے ساتھ لے گئی
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے اردو بازار سے جمعہ کی شام بلوچی ادبی کتب چھاپنے والے ادارے علم وادب پبلشرز کے مینجر لالا فہیم بلوچ کو قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق سندھ پولیس کی موبائل میں دو سندھ پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ماسک پہنے سادہ کپڑوں میں ملبوث دو اہلکاروں نے فہیم بلوچ سے پوچھ گچھ کی اور بعد میں ان کی دکان بند کروا کر اپنے ساتھ پولیس موبائل میں لے گئے۔ علم وادب پبلشرز پاکستان کی سطح پر ایک معروف پبلشنگ ہاؤس ہے جہاں بلوچی ادب اور زبان پر تحقیقی کتابیں شائع کی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


