تربت، ٹیچنگ ہسپتال میں گردوں کے وارڈ کیلئے آر او پلانٹ نصب

تربت (انتخاب نیوز) گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں گردوں کے وارڈ کے ڈائیلاسز مشینوں کے لیے ایک جدید آر او پلانٹ فراہم کردیا گیا۔اس دوران جدید آر او پلانٹ کو گردوں کے وارڈ میں تنصیب کردیا گیا جس سے گردوں کے مریضوں کی ڈائیلاسز میں تیزی پیدا ہوگئی ہے اور ایک ہی وقت میں ڈائیلاسز مشینوں کے ذریعے بہت سے مریضوں کے گردوں کی صفائی کا کام ایک ہی وقت میں ہورہا ہے واضح رہے اس سے پہلے جو آر او پلانٹ لگا ہوا تھا وہ کافی پرانا ہوگیا تھا اور بہت چھوٹا تھا جس کی وجہ سے مریضوں کو گردوں کے علاج میں کافی دشواریاں پیش آ رہی تھی لیکن اب جو ڈائیلاسز مشینوں کے لیے نیا آر او پلانٹ لگایا گیا ہے وہ نہ صرف آٹومیٹک ہے بلکہ بہ یک وقت 12 مشین آسانی سے چلا سکتا ہے۔اس نئے آر او پلانٹ کی تنصیب سے مریضوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے اور مریض یہ پلانٹ لگانے کے بعد بہت خوش ہیں کیونکہ ان کا ڈائیلاسز اب بہت بہتر طریقے سے اور بغیر کسی اخراجات کے بالکل مفت ہو رہے ہے۔اس دوران ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر طارق سخی نے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے عوام ان کے بےحد مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے لیے ڈائیلاسز مشینوں کے لیے ایک نیا آر او پلانٹ فراہم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں