خضدار میں دھماکے اور فائرنگ، 2 افراد زخمی

خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک) خضدار کے علاقے چمروک میں بم دھماکہ اور فائرنگ، کند میں بم دھماکہ۔ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے چمروک میں عامر غلامانی نامی شخص کی گاڑی آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، جبکہ چمروک کے علاقے میں ایک اور دستی بم حملہ بھی کیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے کی جانب روانہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں