خضدار، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر ویگن اور پک اپ میں تصادم،6 افراد جاں بحق 10زخمی
خضدار، ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق، 13 زخمی
خضدار (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر وین اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ٹاؤن کے قریب این 25 شاہراہ پر کورک کے خطرناک موڑ پرمسافر وین اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، ایم پی اے خضدار میریونس عزیز زہری ڈی سی خضدار محمد الیاس کبزئی و دیگر آفیشلز فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے، خضدار سے 25 کلومیٹر دور این 25 شاہراہ پر کورک کے موڑ پر توتک سے خضدار آنے والی پک اپ اور مخالف سمت سے جانے والی ویگن گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق جب کہ دیگرافر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، حادثہ اتنا شدید تھا کہ پک اپ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمی افراد کو لیویز فورس کی موبائل گاڑیوں اور ایدھی ایمبولینس کی گاڑیوں میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔ حادثے کے شدید زخمی افراد میں سے دو افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ حادثے کے شکار افراد جے یو آئی کے رہنما حافظ عبدالغفور قلندرانی کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے چار کے نام معلوم ہوئے جن میں مسمات ف، میم، ک اور عبدالظاہر شامل تھے جبکہ زخمیوں میں مسمات ش، مسمات ف، مسمات خ، مسمات ن، مسمات ج، مسمات ش، مسمات ف اور جلیل عبدالقدوس شامل تھے۔ بعد ازاں مزید 3 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔


