جبری گمشدگیوں کے عالمی دن پر کوئٹہ ریڈ زون میں سیمینار کا انعقاد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جبری گمشدگیوں کے عالمی دن پر کوئٹہ ریڈ زون میں سیمینار کا انعقاد۔ سیمینار میں سیاسی رہنماؤں، وکلا، دانشوروں سمیت بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں پروفیسر منظور بلوچ، سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، سمی دین بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سابق سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چالیس دن سے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین ریڈ زون کے سامنے بیٹھے ہیں، تمام بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ سیمینار سے نیشنل ڈیمو کرٹیک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ، پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور سینئر صحافی محمد حنیف بلوچ نے آن لائن خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں