لوگوں کا لاپتہ ہونا آئین و قانون کی پامالی ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جبری گمشدگیوں کے عالمی دن پر کوئٹہ ریڈ زون میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو تاریخ رقم ہورہی ہے اس کا ایک ایک لمحہ تاریخ میں لکھا جائے گا ایک ایک بہن، بیٹی، ماں، بھائی، والد سیاسی کارکن کا کردار تاریخ میں یار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے جب بھی جہاں بھی مظلوم و محکوم اقوام کیلئے آواز اٹھانے کی ضرورت پڑھی اٹھاتے رہیں گے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سابق سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین جس درد اور تکلیف سے گزر رہے ہیں اس کی شدت کا احساس کوئی اور محسوس نہیں کرسکتا ، انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا وہ لواحقین کو ہر قسم کی قانونی معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لاپتہ ہونا آئین و قانون کی پامالی ہے تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں