132کے وی ڈبل سرکٹ بولان پر کام جمعے تک مکمل ہوجائیگا، ترجمان کیسکو
بولان (انتخاب نیوز) بولان میں پیر غائب کے علاقے میں کیسکو کے شعبہ GSO اور GSC اسٹاف کی انتھک محنت اورکوششوں سے بارش اور سیلاب کی وجہ سے گرے ہوئے 132kV ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے تین ٹاوروں میں سے 2 ٹاورز کی مرمت و تنصیب کاکام مکمل ہو گیا، ہے جبکہ تیسرے پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ جمعہ کی دوپہر تک 132kV ڈبل سرکٹ پر کام مکمل کرکے اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی، جس کے بعد اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بحالی کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام متاثرہ اضلاع کے علاقوں کو کافی ریلیف ملے گا۔
Load/Hide Comments


