محکمہ ریلوے کا سبی سے مچھ تک شٹل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ ریلوے نے کل دو ستمبر سے سبی سے مچھ تک شٹل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا شٹل ٹرین کے زریعے مسافر سبی سے مچھ تک سفر کرسکیں گے محکمہ ریلوے کے حکام کے مطابق درہ بولان میں قومی شاہراہ کی بندش کے پیش نظر کوئٹہ آنے اور سبی جانے والے مسافروں کی آسانی کیلئے سبی اور مچھ کے درمیان شٹل ٹرین سروس کل جمعہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٹرین صبح دس بجے سبی سے روانہ ہوکر دوپہر بارہ بجے مچھ پہنچے گی اور سہ پہر تین بجے مچھ سے روانہ ہوکر شام پانچ بجے سبی پہنچے گی ،سبی سے کوئٹہ اور سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند ہونے سے بڑی تعداد میں مسافر سبی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ شٹل ٹرین سروس کے آغاز سے یہ افراد اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں