عمران خان جیسا انقلابی پہلی باردیکھا، جو ریمانڈ اور پرچوں پر رونا شروع کردیں،طلال چوہدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پہلی بار ایسے روتے ہوئے انقلابی دیکھے ہیں جو ریمانڈ اور پرچوں پر رونا شروع ہوجاتے ہیں، خان صاحب انارکلی والے ڈائیلاگ نہ ماریں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب مقبولیت کے ڈرامے صرف اس لیے کر رہے ہیں کہ انہیں اکیلے بھاگنے کی عادت ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ارکان کو سزا ہوئی، نااہل کیا گیا، کسی نے کچھ نہیں کہا، عمران خان کو نوٹس کیا گیا تو کہا گیا کہ یہ تو ظلم ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، کے پی، گلگت اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں زیادہ ذمہ داری تحریک انصاف کی ہے، کہاں ہے پی ٹی آئی؟طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب آپ توشہ خانہ کیس میں سزا سے بچنے کیلئے جلسے کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں