اسرائیل میں بس پر حملہ، چھ فوجی زخمی
تل ابیب:اسرائیل میں بس پر فائرنگ سے چھ فوجی زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی حملہ ا?وروں نے مغربی کنارے کے علاقے میں بس پر حملہ کیا جس میں چھ فوجیوں سمیت ایک عام شہری بھی زخمی ہوگیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اس حملے کے شبے میں دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کے بعد مشتبہ افراد نے اپنی گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد کی گاڑی کو ا?گ لگی تھی جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے جب کہ اسرائیلی میڈیا پر جاری کی گئی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ جیسے ہی مشتبہ افراد اپنی جلتی گاڑی سے اترے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
Load/Hide Comments


