کوئٹہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کیلئے شیڈول جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)کوئٹہ فاروق عبداللہ کی جانب سے کوئٹہ سٹی میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی جانب سے تمام سب ڈویژنز کی کمیٹییز کو جلد از جلد رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی مقررہ تاریخ پہ کوئٹہ سٹی کے درج ذیل علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ و تخمینہ لگا کے اپنی رپورٹ ارسال کریگی۔ کمیٹی میں این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، محکمہ آبپاشی، محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ جنگلات، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینرنگ، محکمہ مال، واسا، محکمہ زراعت اور پولیس و ایف سی کے نمائندگان شامل ہونگے۔ عوام کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ مقررہ تاریخ پر اپنے علاقے میں موجود رہ کر کمیٹی کو اپنے نقصانات سے آگاہ کریں۔


