یونیورسٹی آف گوادر اور میری ٹائم سیکورٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

گوادر (انتخاب نیوز) یونیورسٹی آف گوادر اور پاکستان سیکورٹی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس میں جامعہ گوادر کی فیکلٹی اور طلباءکے تبادلے، بحری امور پر نصاب کی ترقی، یونیورسٹی آف گوادر کے طلباءکے لیے انٹرن شپ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور رئیر ایڈمیرل عامر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یاداشت کے مطابق یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباءکے تبادلے کے علاوہ سمندری امور پر نصاب کی ترقی، یونیورسٹی کے طلباءاور فیکلٹی کے لیے انٹرن شپ پروگرام، پی ایس ایم اے میں مشغولیت اور مشترکہ تحقیق کے لیے تعاون کرنا شامل ہے۔مفاہمتی یاداشت میں گوادر یونیورسٹی اپنے ڈگری پروگراموں میں میری ٹائم افیرز سے متعلق مواد کو تعلیمی کورس میں متعارف کرائے گی جبکہ پی ایس ایم اے اس کے لیے گوادر یونیورسٹی کو تکنیکی اور لاجسٹک معاونت فراہم کرئے گی۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی اف گوادر اور ڈائریکٹر جنرل پی ایس ایم اے کے درمیان خاص طور پر میری ٹائم، میرین اور سوشل سائنس کے شعبے میں تعلیمی تعاون اور مشترکہ تحقیق کے حوالے سے نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی سمندری امور سے متعلق تدریس اور تحقیق کے شعبوں میں بہت جلد اپنی منفرد پہچان بنائے گی۔اس موقع پر لسبیلہ یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف میرین سائنس ڈاکٹر محمد اسلم اور پی ایس ایم اے کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں