شیخ النہیان کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 10ملین ڈالر دینے کا اعلان
کراچی (انتخاب نیوز) بینک الفلاح کے چیئرمین،شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور بورڈآف ڈائیریکٹرز نے بینک الفلاح کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔انہوں نے ملک بھر میں بھرپور امداد اور ریسکیو کے امور میں معاونت و مدد کے لیے 10ملین امریکی ڈالر (2,180 ملین روپے) کی رقم کے فنڈ کی منظوری دی ہے۔متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مذکورہ بالا رقم سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے لیے بینک الفلاح کی جانب سے تقسیم کی جائے گی،جس میں منتخب شدہ این جی اوز اور اداروں کے ذریعے عطیات بھی شامل ہیں نیز متاثرہ علاقوں کو عمومی حالات اور معمول پر لانے میں معاونت کی غرض سے درمیانی سے طویل مدت کی بنیاد پر انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے ایک خطیر رقم مختص کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


