منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مہارت سے ٹراﺅزرز میں چھپائی گئی منشیات برآمد
اسلام آباد (انتخاب نیوز)انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹراﺅزرز میں سلائی کرکے چھپائی گئی ایک کلو سے زائد منشیات کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،ترجمان اے این ایف کے مطابق مسافر کوگرفتارکرلیا گیا ہے اور مسافر سے 1کلو 792گرام کوکین برآمدکرلی گئی، کوکین انتہائی مہارت سے ٹراوزرز میں سلائی کر کے چھپائی گئی تھی، کوکین والے ٹراوزرز جہاز سے نکالے گئے کچرے سے برآمد ہوئے،انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،دوسری جانب اے این ایف نے ملک بھرمیں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ پاڑہ چنارمیں خرلاچی چیک پوسٹ پربڑی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں ٹرک سے435کلوسے زائدمنشیات اور پاﺅڈربرآمد کیا گیا اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔


