کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی

کراچی (انتخاب نیوز) کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق مسلسل کئی ماہ بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے کے بعد کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے اور نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 4 روپے 11 پیسے کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور اس سے کے الیکٹرک کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین کو گزشتہ ماہ بھاری بل موصول ہوئے تھے۔کئی علاقوں میں ان بھاری بجلی بلوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا تھا اور کے ای دفاتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔بعد ازاں حکومت کی جانب سے پہلے 200 اور پھر 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے سے استثنی دیدیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں