منگچرمیں ٹرک سے ٹماٹر گرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قلات کے علاقے منگچر میں ٹرک سے ٹماٹر گرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگچر میں ایران سے ٹماٹر کی درآمد کیخلاف مقامی زمینداروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کر کے ہزاروں کلو گرام غیر ملکی درآمد شدہ ٹماٹروں کو احتجاجا ضائع کر دیا تھا۔مظاہرین کے ہاتھوں کنٹینر سے ٹماٹر ضائع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اب پولیس نے ٹرک سے ٹماٹر گرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔اس حوالے سے کمشنر قلات داد خلجی کے مطابق ملزم کو ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں